آرمی چیف کی فاٹاکے قبائلی بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت،متاثرین کومعاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈدرکارنہیں ہوگا:آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی فاٹاکے قبائلی بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت،متاثرین ...
آرمی چیف کی فاٹاکے قبائلی بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت،متاثرین کومعاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈدرکارنہیں ہوگا:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹاکے قبائلی بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے ،اب متاثرین کومعاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈدرکارنہیں ہوگا ان کا کمپیوٹرائزشناختی کارڈ ہی بطورشناخت استعمال ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹاکے قبا ئلی بھائیوں کی ہرممکن تعاون کی ہدایت دی ہیں اب متاثرین کومعاوضے کی وصولی کیلئے وطن کارڈدرکارنہیں ہوگا ان کا کمپیوٹرائزشناختی کارڈ ہی بطورشناخت استعمال ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین31مئی سے پہلے شناختی کارڈبنوالیں جبکہ کمپیوٹرائزڈشناختی نہ رکھنے والے31مئی تک وطن کارڈاستعمال کرسکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی متاثرین کیلئے وطن کارڈبطورشناختی کارڈاستعمال ہورہے ہیں۔