ڈیزل پر 40 اور پیٹرول پر 34روپے سے زائد ٹیکس وصولی عوام پر ظلم ہے:سینیٹر عاجز دھامراہ

ڈیزل پر 40 اور پیٹرول پر 34روپے سے زائد ٹیکس وصولی عوام پر ظلم ہے:سینیٹر عاجز ...
ڈیزل پر 40 اور پیٹرول پر 34روپے سے زائد ٹیکس وصولی عوام پر ظلم ہے:سینیٹر عاجز دھامراہ

  

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سینیٹر عاجز دھامراہ نےوفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول پر بے تحاشہ ٹیکس عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈیزل پر 40روپے 74پیسے اور پٹرول پر حکومتی ٹیکسز34 روپے 24پیسے لیا جارہا ہے یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میںسینیٹر عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جبکہ ن لیگ کی حکومت صارفین سے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83پیسے وصول کررہی ہے اور ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے جبکہ صارفین کو فی لیٹر 84 روپے 51پیسے دیا جا رہا ہے ،اس طرح حکومت ڈیزل کے ہر لیٹر پر 74فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے،ن لیگ کی ناقص پالیسیوں اور بادشاہی سوچ نے انہیں عوام کے سامنے ذلیل ورسوا کیا ہوا ہے، ن لیگ نے ملک کے قیمتی اثاثے گروی اورعوام کو قرضوں کے بوجھ تلے روند ڈالا ہے اور اپنی شاہ خرچیوں پر کنٹرول کرنے کیلئے بجائے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں غریب، مزدور، کسانوں اور متوسطہ طبقے کی زندگی اجیرن کی ہے اور لوگوں کا معاشی قتل عام کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -