سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5 لاکھ 14 ہزار ادارے سعودی خواتین چلارہی ہیں

سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5 لاکھ 14 ہزار ادارے سعودی خواتین ...
سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5 لاکھ 14 ہزار ادارے سعودی خواتین چلارہی ہیں

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کی اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مملکت بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5 لاکھ 14 ہزار ادارے سعودی خواتین چلا رہی ہیں۔ یہ کل اداروں کا 18فیصد ہیں۔ سب سے زیادہ تجارتی سرگرمیاں قصیم ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ نجران کا نمبردوسرا اور حائل کا تیسرا ہے۔ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے اداروں پر 500ارب ریال لگے ہوئے ہیں۔65لاکھ غیر ملکی کام کررہے ہیں۔مجموعی طور پر 10لاکھ سعودی شہری ان اداروں سے جڑے ہیں۔ جلد ہی 900نئے اداروں کے قیام کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید :

عرب دنیا -