’ہمارے گاﺅں میں ایڈیز تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی وجہ معلوم کروائیں اور سہولیات دیں ‘سرگودھا کے ایک گاﺅں کے نمبر دار کا شہبازشریف کو خط پھر جب تحقیقات کی گئیں تو ایڈز کے پھیلنے کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ سن کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

’ہمارے گاﺅں میں ایڈیز تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی وجہ معلوم کروائیں اور ...
’ہمارے گاﺅں میں ایڈیز تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی وجہ معلوم کروائیں اور سہولیات دیں ‘سرگودھا کے ایک گاﺅں کے نمبر دار کا شہبازشریف کو خط پھر جب تحقیقات کی گئیں تو ایڈز کے پھیلنے کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ سن کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاوں کوٹ عمرانہ میں 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اللہ دتہ نامی اتائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے 15 سال قبل گاوں میں ایڈز کا مرض پھیلا تھا، جو خود بھی اسی مرض میں مبتلا ہو کر مرا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاوں کوٹ عمرانہ کے نمبردار چوہدری محمد اکرم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نا م ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انکشا ف کیا گیا کہ 3500 آبادی پر مشتمل کوٹ عمرانہ میں ایڈز جیسا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 250 سے زائد افراد میں اس کی تشخیص بھی ہو چکی ہے۔

گاوں کے نمبردار کے خط پر وزیر اعلیٰ پنجا ب نے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور محکمہ صحت کی ٹیم کو فوری طور پر گاوں میں گھر گھر ہر شخص کا ایڈز کے ٹسٹ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ صحت کی ٹیم گاوں پہنچی تو پہلے روز 80 روز ایچ آئی وی ایڈز کے ٹسٹ کئے گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، 22 سے زائد افراد میں ایڈز کا وائرس پایا گیا جب کہ محکمہ صحت نے اس با ت کی تصدیق کی کہ اس سے قبل اسی گاوں کے 16 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈاکٹر نصرت نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اللہ دتہ نامی اتائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے 15 سال قبل گاوں میں ایڈز کا مرض پھیلا تھا، جو خود بھی اسی مرض میں مبتلا ہو کر مرا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر گاو¿ں میں ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کے لیے کیمپ لگا دیا گیا ہے، جن لوگوں کے ایڈز ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کے نام کو خفیہ رکھا جا ئے گا جب کہ گاو¿ں کے ہر شخص کا ایڈز کا ٹیسٹ کیا جا ئے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -قومی -اہم خبریں -