(ن) لیگ کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے:پرویز ملک

(ن) لیگ کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ ...
(ن) لیگ کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے:پرویز ملک

  

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے،عوام کے لئے بہت جلد لوڈ شیڈنگ ماضی کی یاد بن کر رہ جائے گی،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

 لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی،بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کر لیگا،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے جبکہ مخالفین نے اسے گالی بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہمخالفین کی منفی سیاست کی پروا کئے بغیر ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں،ہمارے دوست سی پیک سے بے حد خوش ، دشمن کو اس عظیم الشان منصوبے سے تکلیف ہے۔ کوئی سازش سی پیک کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔ عوام دھرنے اور نعرے نہیں بلکہ اپنے مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون دعوے اور کون انکی خدمت کر رہا ہے۔نام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -