بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے بٹل سیکٹرمیں سکول وین پرحملے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھما دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے سکول وین کاڈرائیورشہیدہوا جنگ کے د نوں میں بھی سکولوں اورہسپتالوں پرحملے نہیں کیے جاتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھارت اشتعال انگیزی کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے ا من کونقصان ہوسکتاہے۔
واضح رہے بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں سکول وین کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں وین ڈرائیور شہید ہوگیا تھا۔