بٹل سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی،شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

بٹل سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی،شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم آزاد کشمیر ...
بٹل سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی،شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بٹل سیکٹرمیںبھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میںوین ڈرائیور کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اورشہید ہونے والے ڈرائیور کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
اپنے مذمتی بیان میںوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بچوں پر فائرنگ جنیوا کنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر کا شہیدڈرائیورکوخراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پربسنے والے بہادرسپوتوں کوبھارتی فوج بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے ڈرانہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ سکول وین کونشانہ بناکربھارتی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج سکولوں اورصحت کے مر اکزکونشانہ بنارہی ہے،عالمی برادری ایل اوسی پربسنے والے شہریوں پربھارتی فائرنگ کانوٹس لے۔