نوجوان ہماری طاقت اور قوم کا روشن مستقبل، اداروں میں سیاسی مداخلت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے:پرویز خٹک

نوجوان ہماری طاقت اور قوم کا روشن مستقبل، اداروں میں سیاسی مداخلت ترقی کی ...
نوجوان ہماری طاقت اور قوم کا روشن مستقبل، اداروں میں سیاسی مداخلت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے:پرویز خٹک

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی تو ادارے تباہی کے دھانے پر کھڑے تھے،اداروں میں سیاسی مداخلت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جسے ہم نے یکسر تبدیل کیا تاکہ اداروں میں امیر و غریب اور کمزور و طاقتور کا فرق ختم ہو،صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرپرینیورشپ پروگرام خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج کا اجراء کیا جارہا ہے جو صوبے میں معاشی، کاروباری اور صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ بنے گا وقت آ گیا ہے کہ ہم ہر حکومتی اور سیاسی و معاشی حوالوں سے اپنی نوجوان نسل پر بھرپور توجہ دیں ورنہ قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا اور اس کا خمیازہ پورے ملک کوبھگتنا پڑے گا۔

پشاور کے مقامی ہوٹل میں خیبرپختونخوا امپکٹ چیلنج پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عنقریب صوبے کے معاشی اور صنعتی معاملات کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو گی، نوجوان ہماری طاقت اور قوم کا روشن مستقبل ہیں پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و ترقی موجودہ صوبائی حکومت کی شروع دن سے اولین ترجیح رہی ہے ہم نوجوانوں کی ترقی کا محض دعویٰ ہی نہیں کرتے بلکہ یہ حقیت ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی سماجی اور معاشرتی ترقی کیلئے جو کاوشیں کیں صوبے کی تاریخ میں اُن کی مثال نہیں ملتی ۔پاکستان کی پہلی یوتھ پالیسی کی تشکیل موجودہ صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت، پولیس اور دیگر محکموں میں بھرتیوں اور تعیناتیوں کے عمل میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کو میرٹ پر آگے آنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ،ماضی کے برعکس اب پڑھے لکھے نوجوان سسٹم کا حصہ بن رہے ہیں، حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف حقدار نوجوانوں کو حق کی فراہمی ممکن ہوئی بلکہ مجموعی طور پر گورننس سسٹم میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید :

قومی -