مشیرقومی سلامتی سے سپین کے وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے کی صورتحال،انسداددہشت گردی پرتبادلہ خیال

مشیرقومی سلامتی سے سپین کے وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے کی صورتحال،انسداددہشت ...
مشیرقومی سلامتی سے سپین کے وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے کی صورتحال،انسداددہشت گردی پرتبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے سپین کے وزیر خارجہ الڈیفونسو کاستو لوپز نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں پاکستان میں تعینات سپین کے سفیر بھی شریک تھے،ملاقات میں پاکستان اورسپین کے تعلقات میں بہتری پراظہاراطمینان اور دونوں ملکوں میں تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے پراتفاق کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا اس ملاقات میں خطے کی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں پائیدارامن کاقیام ممکن ہے،پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کرداراداکرناچاہتاہے ہم نے د ہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں پاکستان نے ا من اورخوشحالی کےلئے کرداراداکیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -