زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

  

سعودی عرب سے پولینڈ جانا چاہتا ہوں مگر ....

حافظ عقیل محمود (خانیوال)

سوال: میں اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عریبہ سے پولینڈ منتقل ہونا چاہتا ہوں۔ کیا یہ 2018ءمیں ممکن ہے اور اگر ہے تو یہ کیسا رہے گا؟ پولینڈ میں میرا ابھی بزنس بھی نہیں ہے۔

جواب: آپ کے سفر کے زائچے کے تجزیے کے مطابق سفر میں مشکلات اور پریشانیاں نظر آرہی ہیں۔ زائچے میں اس وقت مشتری کی دشا چل رہی ہے۔ لیکن قمری طالع کے حوالے سے آپ زحل کی ساٹھ ستی کا شکار ہو چکے ہیں۔ زحل آپ کے زائچے میں ناقص ہے۔ یہ تیسری نظر سے آپ کے امیگریشن کے گھر کو دیکھ رہا ہے۔ اس وجہ سے آپ کے سفری دستاویزات پر کوئی قانونی اعتراض لگ سکتا ہے۔ یہ آپ کو وہاں سیٹل منٹ میں مشکلات نظر آئیں گی۔ لہٰذا خصوصی روحانی تدابیر اختیار کریں۔

                                         کالا جادو میری شادی کی خوشیاں کھا گیا

احسن نصیر (وہاڑی)

سوال: میں شادی شدہ ہوں اور میرا ایک سال کا بچہ ہے۔ میری شادی شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ میں پچھلے گیارہ سال سے مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہوں اور مجھ پر کالے جادو کے اثرات ہیں۔ میرے حالات کب تک ٹھیک ہوں گے؟

جواب: لگائے گئے زائچے کے مطابق آپ کا طالعِ پیدائش اور قمری طالع دونوں برجِ قوس ہیں۔ مزید زائچے میں اس وقت راہوکی دشا شروع ہو گئی ہے۔ یہ 18 سالہ دور ہے۔ یہ دور 14- 06- 17 سے شروع ہے اور 14- 6- 2035 تک رہے گا۔ ایسے حالات میں انسان شدید مشکلات، پریشانیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ ان میں ازدواجی پریشانیاں، معاشی پریشانیاں غرض ہر طرف سے رکاوٹ اور مشکلات پیش آتی ہیں۔ ایسے حالات میں شخص اپنا حساب لگواتا ہے تو ہر کوئی اسے جادو اور بندش بتاتا ہے۔ حالانکہ یہ ستاروں کی گردش اور نحوست کا معاملہ ہوتا ہے اور اس کا علاج بھی ستاروں کی چال کے مطابق ہو تو ہی سائل کو فائدہ ہوتا ہے۔ عام تعویذ اور نقش اثر پذیر نہیں ہوتے۔ آپ فوری اپنا روحانی علاج کروائیں۔

                                              لندن کب جاسکوں گا ؟

سمیر سعید (کوہاٹ)

سوال: میں لندن میں جانا چاہتا ہوں، کیا میں جا پاﺅں گا اور کب تک جا پاﺅں گا؟ مالی لحاظ سے کب تک مضبوط ہوں گا؟

جواب: لگائے گئے زائچے کے مطابق آپ بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں لیکن وہاں سیٹل منٹ میں مشکلات نظر آئیں گی۔ معاشی حوالے سے بھی مشکلات اور پریشانیاں نظر آئیں گی۔ لہٰذا کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں۔ مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

                      بھائی بات نہیں مانتے،گھر کا امن تباہ ہوچکا ہے،کس کی نظر ہم کو کھاگئی ہے

سفینہ (ڈھوڈا)

سوال: کوئی حل بتائیں کہ بھائی میری بات مانیں اور گھر کی فضا پُر امن ہو جائے۔ میرے پیشے میں بہت رکاوٹیں آرہی ہیں۔ صحت ٹھیک نہیں رہتی اور چند ماہ میں میری شادی ہے لیکن دل اداس رہتا ہے۔

جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق زحل آپ کے طالع میں بیٹھا ہے اور یہاں سے آپ کے ساتویں گھر کو نظر کر رہا ہے۔ مزید زائچے میں منگل یوگ بھی بن رہا ہے جس کی وجہ سے آپ کو شادی کے معاملے میں خصوصی محتاط رہنا پڑے گا۔ مکمل موازنی زائچہ بنوا کر اور موافقت معلوم کر کے شادی کرئیے گا ورنہ شادی کے بعد مکمل علیحدگی اور لڑائی جھگڑے کا معاملہ نظر آرہا ہے۔ خانہ صحت بھی کمزور ہے۔ ان حالات میں آپ کو خصوصی محتاط ہونا پڑے گا۔ جلد بازی سے پرہیز کریں اور مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔

                                      تنگدستی اور گھریلو پریشانیاں کب ختم ہوں گی

ابرار اللہ (چار سدہ)

سوال: میں M.A پاس ہوں اور دس ہزار تنخواہ پر ملازمت کر رہا ہوں، پہلی شادی بہت مشکلات سے ہوئی مگر کامیاب نہیں رہی، میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں۔ نماز پڑھتا ہوں لیکن حالات تبدیل نہیں ہو رہے۔ تنگدستی اور گھریلو پریشانیاں کب ختم ہوں گی اور دوسری شادی کامیاب رہے گی؟

جواب: آپ کا قمری طالع برج جدی ہے جو کہ زحل کی نحوست کا شکار ہو چکا ہے۔ زحل آپ کے پیدائشی زائچے میں ناقص ہے ۔مزید زائچے میں منگلشی اثرات بھی نظر آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے شادی و ازدواجی معاملات اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ موجودہ وقت میں صبر و تحمل اور مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔

۔۔۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -