اندرو ن سندھ  عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 

اندرو ن سندھ  عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 
اندرو ن سندھ  عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 

  

عمرکوٹ   (سید ریحان شبیر)انسانی حقوق کی علمبردار مظلوم طبقے کی آواز عاصمہ جانگیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عمرکوٹ کی تمام سماجی تنظمیوں کی نمائندہ تنظیم رین نیٹ ورک کی جانب سے ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا اس تعزیتی پروگرام سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جانگیر ایک سوچ ایک فکر ایک جہدوجہد کا  نام تھا،  عاصمہ جانگیر  مظلوم طبقے کی آواز تھی۔ ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نےکہا کہ عاصمہ جانگیر کی ملک کےلیے اور خصوصاً جہموریت کے لیے خدمات تاریخ میں ھمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھی جائے گی ۔پروگرام سے سینئر صحافی اور مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر الیاس تھری سماجی رہنما اور کالم نویس ارباب نیک محمد سماجی رہنما عبدالحلیم سومرو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جانگیر نے ھمیشہ مظلوم معاشرے کے پیسے ہوئے غریب طبقے کےلیے جہدوجہد کی آمریت ڈکٹیٹرشپ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -