ماں نے دس لڑکیوں میں سے بیٹے کی پسند کو کیسے پہچانا ؟ یہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

ماں نے دس لڑکیوں میں سے بیٹے کی پسند کو کیسے پہچانا ؟ یہ جان کر آپ کی ہنسی ...
 ماں نے دس لڑکیوں میں سے بیٹے کی پسند کو کیسے پہچانا ؟ یہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

بیٹے نے دس لڑکیوں کو قطار میں کھڑا کیا اور اپنی ماں سے کہا۔” ان میں سے ایک لڑکی مجھے بہت پسند ہے، وہ آپ کی بہو بنے گی، بوجھیں تو وہ کون سی ہے؟“

ماں نے غور سے سب کو دیکھا اور ایک لڑکی کی طرف اشارہ کیا کہ ان کے خیال میں یہ لڑکی ان کے بیٹے کی پسند ہے اور وہ اس سے شادی کرنے کا سوچ رہا ہے۔

بیٹا حیرت سے بولا۔” جی بالکل ! مگر آپ نے کیسے پہچانا؟“

” کیونکہ ان سب میں صرف یہی لڑکی مجھے زہر لگ رہی تھی۔“ماں نے جواب دیا۔

ناصر کبانہ (مانچسٹر)

مزید :

لافٹر -