سلمان مجاہد کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری درخواست

سلمان مجاہد کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری درخواست
سلمان مجاہد کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری درخواست

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کو گرفتار کرنے کے لئے کراچی پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سلمان مجاہد کیخلاف ایف آئی آر دائر ہوئی ہے۔ پولیس نے سپیکر کو ایم این اے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان مجاہد رکن قومی اسمبلی ہیں لہٰذا ان کی گرفتاری کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنا پولیس کیلئے ناگزیر ہے۔ پولیس کے مطابق اجازت ملنے کے بعد کراچی پولیس سلمان مجاہد کو گرفتار کر لے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -