بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، اس میں کون سوار تھا اور کہاں پر گر کر تباہ ہو ا؟تمام تفصیلا ت سامنے آ گئیں

بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، اس میں کون سوار تھا اور کہاں پر گر کر تباہ ہو ...
بھارت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، اس میں کون سوار تھا اور کہاں پر گر کر تباہ ہو ا؟تمام تفصیلا ت سامنے آ گئیں

  

گواٹھی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ایئرفورس کا SW-80 ہیلی کاپٹر بھارت کے ماجولی جزیرے میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ٹائمز آف انڈیا ‘کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست آسام کے جزیرے ماجولی میں گر کر تباہ ہوا جس میں دونوں پائلٹس ونگ کمانڈرتھے اور حادثے میں دونوں ہلاک ہو گئے ہیں ۔جزیر ے پر موجود پولیس نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے ۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش ہوا ۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ ہیلی کاپٹر نے جورہات ایئر بیس سے اڑان بھری اور اسے اروناچل پردیش لے جاریا رہا تھا تاہم اس کے کچھ ہی دیر کے بعد گاﺅں کے لوگوں نے ہیلی کاپٹر میں سے آگ لپٹیں نکلتی ہوئی دیکھیں اور ہیلی کاپٹر تیزی سے زمین کی طرف بڑھنے لگا ۔

مزید :

بین الاقوامی -