ایسے لوگ کارکنان کا کیاحال کریں گے جہنوں نے اپنے سربراہ کو ہی نکال دیا ہو:فاروق ستار

ایسے لوگ کارکنان کا کیاحال کریں گے جہنوں نے اپنے سربراہ کو ہی نکال دیا ...
ایسے لوگ کارکنان کا کیاحال کریں گے جہنوں نے اپنے سربراہ کو ہی نکال دیا ہو:فاروق ستار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ منتخب سربراہ کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا گیا،جو سربراہ کو نکال دیں وہ کارکنوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟اپنے کارکنان اور ذمہ داروں کوجواب دینے سے روکا گیا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا پی آئی بی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہادر آباد کی جانب سے الزامات کی بارش ہو رہی ہے، ہم نے کارکنان اور ذمے داروں کو جواب دینے سے سختی سے روکا ہوا ہے، ہمارے درمیان الزامات اور جوابی الزمات کا سلسلہ اچھا نہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو وٹس ایپ میسجیز بھیجے جا رہے ہیں کارکنان سے کہا جا رہا ہے کہ تعداد نہیں اصول اہمیت رکھتے ہیں، جو سربراہ کو نکال دیں وہ کارکنوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟فاروق ستار نے مزید کہا کہ نہیں چاہتا کہ الزامات در الزامات کا سلسلہ جاری رہے، ہم پر الزام لگے گا تو جواب ضرور دیں گے، کل بہادر آباد والوں کا ورکرز اجلاس ہے، کارکنوں کو پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ ان کیلئے تعداد نہیں اصول اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -