سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میں6وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میں6وکٹوں سے شکست دے دی
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میں6وکٹوں سے شکست دے دی

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم 6وکٹوں سے کامیاب رہی،194رنز کا ہدف16.4اوورزمیں ہی پورا کرلیا۔

ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر193رنز بنائے جس میں مشفیق الرحیم کے ناقابل شکست66،سومیا سرکار51اور محمد اللہ کے 43رنز قابل ذکر ہیں۔

سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف4وکٹوں کے نقصان پر16.4اوورز میں ہی پورا کرلیاان کی اننگ میںکوشل مینڈس 53،دسون شانکا42اور تھیسارا پریرا39رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوشل مینڈس کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

سری لنکا کودو میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل -