سارہ علی خان کی پہلی ہی فلم تنازعات کا شکار ہو گئی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سپر سٹار کی طرح خبروں میں ہے ان کی فلم تنازعات کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ”کیدرناتھ“ مکمل ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی، تنازعات کی وجہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے درمیان سرد جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے جبکہ کاسٹ اور ٹیکینکل سٹاف میں سرد مہری شروع ہو چکی ہے۔ فلم” کیدرناتھ“ میں سرمایہ فراہم کرنے والی کمپنی نے ہدایت کار کے خلاف الزامات لگائے ہیں کہ فلم کے اخراجات50کروڑ سے زاہد ہو گئے ہے تاہم ابھی تک فلم مکمل نہیں ہوئی ، سرمایہ لگانے والی پروڈکشن کمپنی فلم میں زیادہ پیسے خرچ ہونے اور فضول خرچی پر سخت برہم ہے اور بھاری نقصان کا ازالہ چاہتی ہے۔