بالی ووڈ کے کھل نائک سنجو بابا ایک بار پھر گینگسٹر بننے کو تیار

بالی ووڈ کے کھل نائک سنجو بابا ایک بار پھر گینگسٹر بننے کو تیار
بالی ووڈ کے کھل نائک سنجو بابا ایک بار پھر گینگسٹر بننے کو تیار

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت نئی آنے والی فلم صاحب ، بیوی اور گینگسٹر3 میں طاقت ور گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت جو گزشتہ کچھ عرصے سے کامیڈی فلموں میں کام کرتے نظر آ رہے تھے تاہم ا یک بار پھر گینگسٹر کے روپ میں فلم میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،خیال رہے سنجے دت کو بالی ووڈ میں شہرت بھی گینگسٹر کے کرداروں کی وجہ سے ملی تھی۔ کھل نائک، کانٹے، مسافر ،واستو اور اگنی پتھ میں اپنے گینگسٹر کے کردار سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سنجو بابا ایک بار پھر نئی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 میں خطرناک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے فلم 27جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -