ایم کیوایم لندن،پاکستان اور پی ایس پی کوایک ہوجانا چاہیے:پرویز مشرف

ایم کیوایم لندن،پاکستان اور پی ایس پی کوایک ہوجانا چاہیے:پرویز مشرف
ایم کیوایم لندن،پاکستان اور پی ایس پی کوایک ہوجانا چاہیے:پرویز مشرف

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے میرا کوئی خاص تعلق نہیں وہ گزشتہ بیس سے پچیس سالوں سے رسوا ہو رہے ہیں ،ایم کیو ایم لندن،پاکستان اور پی ایس پی کو ایک ہو جا نا چاہیے۔

نجی چینل ”نیوز ون“کے پروگرام”ٹاپ سٹوری “میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،مہاجر کیمونٹی کوچاہیے کہ اکٹھاہوجائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں پنجابی،پٹھان،بلوچ ہر زبان کا فرد رہتاہے سب سے پہلے پٹھان اور مہاجروں میں لڑائی ہوئی تھی۔پرویز مشرف کہتے ہیں کہ پٹھانوں کو اے این پی نے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا اس پارٹی سے کوئی خاص تعلق نہیں میری ملاقات تو سب سے رہتی ہے۔

مزید :

قومی -