بچوں کی سکول وین پر فائرنگ ،بھارت کا مکرو ہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

بچوں کی سکول وین پر فائرنگ ،بھارت کا مکرو ہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ...
بچوں کی سکول وین پر فائرنگ ،بھارت کا مکرو ہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بچوں کی سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وین ڈرائیور کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

وزیراعلی پنجاب  شہباز شریف نے وین ڈرائیور کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور  کہا کہ بچوں کی سکول وین پر فائرنگ سے بھارت کا مکرو چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیاہے ، بھارت کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -