خواتین کے خلاف گھریلو تشددکے خلاف پنجاب حکومت کے کامیاب اقدامات ، کیمبرج یونیورسٹی نے ’ایس آر یو ‘کے سربراہ سلمان صوفی کو گفتگو کیلئے دعوت دیدی

خواتین کے خلاف گھریلو تشددکے خلاف پنجاب حکومت کے کامیاب اقدامات ، کیمبرج ...
خواتین کے خلاف گھریلو تشددکے خلاف پنجاب حکومت کے کامیاب اقدامات ، کیمبرج یونیورسٹی نے ’ایس آر یو ‘کے سربراہ سلمان صوفی کو گفتگو کیلئے دعوت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی کیمبرج یونیورسیٹی کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے انسداد میں کامیابی پر سلمان صوفی کو لیکچر دینے کیلئے دعوت دی گئی ہے اور پاکستان ایشیا میں واحد ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان صوفی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے خواتین کیخلاف جرائم کے انسداد کیلئے قائم کیے جانے والے سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ ہیں ۔اس تقریب کا انعقاد16 فروری کو کیمبرج یونیورسٹی میں واقع ’الیسن رچرڈ بلڈنگ ‘میں میں کیا جائے گا ۔
جنوبی ایشیا میں خواتین کے خلاف تشدد تاریخی ،سماجی اور معاشی تناظر میں چلتا آ رہاہے جس میں دیگر عناصر بھی پوری طاقت کے ساتھ ملوث رہے ہیں ،نہ صرف جنوبی ایشیا میں خواتین کا تشدد سے تحفظ ضروری ہے بلکہ وہاں پر بھی ضرروری ہے جہاں پر اس حوالے سے قانون بھی موجود ہیں ۔اس موجودہ صورتحال کے پیش نظر تشدد کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی حکومت نے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے جو کہ کامیابی کی علامت بنا ہے ۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں 2013 میں 5ہزار سے زائد کیس سامنے آئے جو کہ بڑھ کر 2016 میں 7 ہزار تک چلے گئےجن میں گھریلو تشدد ، ریپ اور مارپیٹ جیسے واقعات شامل تھے تاہم اب صوبے میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔اس طرح کے جرائم کو ختم کرنے اور اس پر تحقیق کرنے کیلئے پنجاب میں ایک ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا جس کے نتائج میں خواتین کیخلاف جرائم کے انسداد کیلئے سینٹر(VAWC) وجود میں آیا ۔اس حوالے سے سٹریٹجک یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی ’ویمن اگینسٹ وائلنس سینٹرز ‘کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے جس میں اس کا آغاز ، عملدرآمد اور سیاسی معاشی پہلو بھی شامل ہے ۔اس منصوبے کو نہ صرف اس بات پر کریڈٹ دیا جاتا ہے کہ یہ صنفی بنیادوں پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کرتا ہے بلکہ صنفی تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔

مزید :

قومی -