چین نے اتنے زیادہ حکومتی عہدیداروں کو پکڑ لیا کہ VIP جیل میں جگہ ختم ہوگئی، کتنے لوگ ہیں اور کیوں پکڑا گیا؟ جان کر پاکستانی سرکاری آفیسر زاور سیاستدان بھی کانپ اُٹھیں گے

چین نے اتنے زیادہ حکومتی عہدیداروں کو پکڑ لیا کہ VIP جیل میں جگہ ختم ہوگئی، ...
چین نے اتنے زیادہ حکومتی عہدیداروں کو پکڑ لیا کہ VIP جیل میں جگہ ختم ہوگئی، کتنے لوگ ہیں اور کیوں پکڑا گیا؟ جان کر پاکستانی سرکاری آفیسر زاور سیاستدان بھی کانپ اُٹھیں گے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکومت نے کرپشن کے خلاف انتہائی سخت مہم شروع کر رکھی ہے اور اب تک اتنی زیادہ تعداد میں حکومتی عہدیدار گرفتار ہو چکے ہیں کہ وی آئی پی جیل میں جگہ ہی ختم ہو گئی۔ آئی بی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اس جیل میں وائس مارشل سے اوپر کے عہدوں کے لوگوں کو قید کیا جاتا ہے اور اسی نسبت سے اس جیل کو ”ٹائیگر کیج“ یعنی شیروں کا پنجرہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ انتہائی سکیورٹی والی چن شنگ جیل ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی حکومت اب تک تمام عہدوں کے13لاکھ سے زائد عہدیداروں کو گرفتار کرچکی ہے جو چین کی کل آبادی کا 0.1فیصد بنتے ہیں۔ان میں سے سینکڑوں اعلیٰ عہدیداروں کو اس چن شنگ جیل میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سابق سکیورٹی چیف ژاﺅ یانگ کینگ، سابق ممتاز سیاستدانبو ژی لائی، صدر کے سابق معاون خصوصی لنگ جی ہوا اور کمیونسٹ پارٹی کے دیگر کئی اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔اس جیل میں نئے سال اور دیگر تہواروں پر ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی جاتی تھی لیکن اس سال کسی بھی تہوار پر کسی قیدی کو اپنے اہلخانہ سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ جیل میں اہلخانہ کے آنے اور قیدیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے گنجائش باقی نہیں رہی۔

مزید :

بین الاقوامی -