ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
15فروری جمعہ۔ آپ فطرتی طور سے حوصلہ مند شخصیت کے مالک ہیں آپ بڑے سے بڑے کام کو بھی انتھک محنت‘ کوششوں سے حصول کامیابی تک لے جاتے ہیں۔ سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔


ثور
15فروری جمعہ۔ غیر قانونی کاموں میں دلچسپی نہ لیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔دوستوں سے ملاقات کے مواقع ملیں گے۔ مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے جس میں فائدہ ہوگا۔ کاروباری سفر بھی پیش آسکتا ہے۔


جوزا
15فروری جمعہ۔ عام حالات میں آپ فطرتی طور سے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر آج جلد بازی کی بجائے عقل و فہم صبر و تحمل‘ بردباری سے کام لیتے ہوئے اپنے گزشتہ رُکے ہوئے کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔


سرطان
15فروری جمعہ۔ تعلیمی امور کے سلسلہ میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔ دور دراز سے کسی مہمان کی آمد یا ٹیلی فون سے آپ کی طبیعت خوش و خرم رہیگی۔


اسد
15فروری جمعہ۔ ملازمتی فرائض میں ذمہ داریاں بڑھنے کا امکان ہے۔ ماتحت افراد کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروباری حضرات خصوصاً بیرون ملک تجارتی معاہدوں کے لئے اہم ہے۔ بچوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔


سنبلہ
15فروری جمعہ۔ آپ اپنی ذہانت سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدری حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔


میزان
15فروری جمعہ۔ نامکمل کاموں کی تکمیل کر سکیں گے اور کئی نئے کاموں کے لئے منصوبہ بندی بھی کر سکیں گے۔ روز مرہ کے کامو میں مصرف رہیں گے۔ مشترکہ سرمایہ کاری میں کامیابی کا امکان ہے۔


عقرب
15فروری جمعہ۔ دوستوں کے ساتھ غیر ضروری بحث و تکرار سے گریز کریںورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ قانونی امور کے سلسلے میں سفرپیش آسکتا ہے۔مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔


قوس
15فروری جمعہ۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔ ملازمت کے امور میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اپنی ‘بچوں اور شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔ کئی سماجی اور خاندانی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔


جدی
15فروری جمعہ۔ آپ اپنی نجی زندگی میں پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ جائیداد کور گھریلو امور میں منافع حاصل کر سکیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند ثابت ہوگی۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کے مواقع ملیں گے۔


دِلو
15فروری جمعہ۔ روپے پیسے کے معاملات میں غیر ضروری بحث سے پرہیز کریں۔ آپ کے دوستوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے‘ اس دوران آپ دونوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھیں۔


حوت
15فروری جمعہ۔ دوستوں کے تعاون سے مالی فوائد کے حصول کا امکان ہے۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ کوئی غلط قدم نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ہر کام بزرگوں کے مشورہ سے کریں۔کام میں زیادتی کا رجحان رہے گا۔