پلوامہ حملے کے بعد آج ہی فوجو ں کوہائی الرٹ کردیناچاہئے ، بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا:لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی

پلوامہ حملے کے بعد آج ہی فوجو ں کوہائی الرٹ کردیناچاہئے ، بھارت نے غلطی کی تو ...
پلوامہ حملے کے بعد آج ہی فوجو ں کوہائی الرٹ کردیناچاہئے ، بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا:لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہاہے کہ ہمار ی افواج چوکس ہیں، بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیاجائیگا ،پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں اوربھارتی میڈیا پر جس قسم کاماحول بنایا گیاہے توایسی صورت میں ہمیں آج رات ہی فوجوں کو ہائی الرٹ کردینا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پچھلے دوسالوں سے بھارتی فوج نے جو ظلم برپا کیاہواہے توکیا کشمیر ی ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے یہ کرنا ہوتا تو یہ کس طرح ممکن تھا کہ ایک طرف افغانستان کامسئلہ حل ہونے جارہاہے اوردوسری طرف سعودی ولی عہد پاکستان میں آرہے ہیں، یہ بہت نازک حالات ہیں ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ، بھارت کوچاہئے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائے اورپاکستان کو بھی اس میں شامل کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایک سال سے سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اوربھارتی حکومت پربھی بہت زیادہ دباﺅ ہے کہ آپ باتیں بہت کرتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اوربھارتی میڈیا پر جس قسم کاماحول بنایا گیاہے توایسی صورت میں ہمیں آج رات ہی فوجوں کو ہائی الرٹ کردینا چاہئے اور ہر قسم کی تیاری کرکے رکھنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوجیں چوکس ہیں ، بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیاجائیگا ۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -