مٹی چور تھا نیدار ، ایس ایچ اوشیراکوٹ روزانہ لاکھوں کی دریائی مٹی ، ریت چوری کرنے لگا

مٹی چور تھا نیدار ، ایس ایچ اوشیراکوٹ روزانہ لاکھوں کی دریائی مٹی ، ریت چوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او شیرا کوٹ کی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ذخائر سے لوٹ مار ،پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے ریونیو دینے والے دریائی زمین پر پرائیویٹ ٹھیکیداروں سے مل کر روزانہ لاکھوں روپے کی مٹی اور ریت چوری کرانی شروع کردی ،مائنز انسپکٹروں کی جانب سے چوروں کے خلاف متعدد مقدمات درج کرانے کے باوجود پولیس انسپکٹر اپنی نگرانی میں مبینہ طور پر دریا سے ریت اور مٹی کی ٹرالیاں بھروانے لگا ،سرکاری ٹھیکہ لینے والے ٹھیکیدار کو ہراساں کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمیکیاں بھی دینی شروع کردی ،متاثرین نے آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سمیت دیگر پولیس افسران سے درخواست کی ہے کہ مقامی ایس ایچ او کو پابند کیا جائے کہ قومی خزانے سے غیر قانونی طور پر ریت اور مٹی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرئے ورنہ وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔

مزید :

علاقائی -