اغواء ،بداخلاقی میں ملوث میاں بیوی کے کیس کا فیصلہ محفوظ

اغواء ،بداخلاقی میں ملوث میاں بیوی کے کیس کا فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صنفی تشدد کورٹ کے جج رحمت علی نے اغواء اور بداخلاقی کیس میں ملوث میاں بیوی کے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت میں 18سالہ کائنات نامی لڑکی کے اغواء اور زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔مقدمہ میں ملوث ملزم انصر اور اس کی بیوی پروین پر لڑکی کے اغوا ء اور بداخلاقی کا الزام ہے، تھانہ شاہدرہ پولیس نے ان کے خلاف 2016 ء میں مقدمہ درج کیاتھا، عدالت میں ملزمان کے وکلا ء کا موقف ہے کہ اس کیس کا اصل ملزم حیدر علی ہے لیکن پولیس نے اسے چھوڑ دیاہے ،اسی نے ملنے کے لئے لڑکی کائنات گھر سے بھاگ گئی تھی ،مذکورہ ملزموں کو پولیس نے ناجائزاس مقدمہ میں ملوث کردیاہے ۔میاں بیوی بیگناہ ہیں ،انہیں رہا کیا جائے ،جس پر فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

علاقائی -