کراچی ،سندھ حکومت کا زکوۃمستحقین کی بایومیٹرک کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ زکو فنڈ کی شفاف تقسیم کے لئے تمام مستحقین کی بایو میٹرک کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے آج زکو فنڈ سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ زکو فنڈ میں کرپشن اور ایجنٹ کے کردار کو ختم کرنے کہ لئے بایومیٹرک ضروری ہے اس سے تمام مستحقین کو فائدہ ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری زکوڈاکٹر محمد نواز شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ایک لاکھ مستحقین کو 14 ہزار روپے زکوۃ اور عید گرانٹ کی مد میں سندھ بینک کے زریعے دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کو شادی کے لئے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بایومیٹرک سے 1 لاکھ مستحقین کو فائدہ ہوگا۔ بایومیٹرک کے دوران مستحقین کے موبائل نمبر بھی درج کئے جائیں تاکہ زکو فنڈ اکانٹ میں آنے کہ بعد مستحقین کو اسکا معلوم ہو سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری زکو کو ہدایت دی کہ سندھ بینک اور نادرا مل کر بایومیٹرک کی جائے اور سال میں ایک بار زکو مستحقین کی بایومیٹرک کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بایومیٹرک آغاز سے پہلے ایک آگاہی مہم بھی چلائے جائے تاکہ تمام زکو مستحقین کو اس کا پتا چل جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ سید نجم شاہ، سیکریٹری زکو ڈاکٹر محمد نواز شیخ، سیکریٹری آئے این سی ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی اور سندھ بینک کے افسران نے شرکت کی۔