کراچی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردیں

کراچی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی ساؤتھ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھیننے، بینکوں کے باہر لوٹ ماراور خواتین سے زیورات کی چھینا جھپٹی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی تصاویر میڈیا پر جاری کردی ہیں۔ کراچی ساؤتھ پولیس نے ایسے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیئے شہریوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر میں دکھائی دینے والے ملزمان کی کسی بھی علاقے میں موجودگی یا نقل و حرکت کی اطلاع فوری طور پرایس ایس پی ساتھ پیرمحمد شاہ کے واٹس ایپ نمبر 03043152564 پر دیں اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں۔ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ تصاویر میں دکھائی دینے والے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے اور درست معلومات فراہم کرنیوالے شہری کو پانچ لاکھ روپئے انعام دیا جائیگا اور ایسے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔