عمران خان کو خود کشی سے زبردستی نہیں روکیں گے،سعید غنی

عمران خان کو خود کشی سے زبردستی نہیں روکیں گے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرا چی (آ ئی این پی)سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کو اپنی اپنی فکر ہے، وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی اور شیخ رشید کو پی اے سی کی فکر ہے، علیمہ خان کی خفیہ جائیداد کی پوچھ گچھ نہیں کی جا رہی، انہیں این آر او دے دیا گیا ہے؟ کرا چی میں رہائشی عمارتوں سے متعلق ہم اپنی گزارشات سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، عدالتی احکامات کے ہم پابند ہیں اور ہم انہیں مان بھی رہے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری ہے، جمعرات کوبینکنگ کورٹ کراچی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو نازک وقت میں خان کو پریشان نہیں کرنا چاہئے، عمران خان کہتے تھے، کپتان جو کہتا ہے وہ کرتا ہے،ہم انہیں خود کشی سے زبردستی نہیں روکیں گے، علیمہ خان کی خفیہ جائیداد کی پوچھ گچھ نہیں کی جا رہی، انہیں این آر او دے دیا گیا ہے۔سعید غنی کا مزید کہنا کہ رہائشی عمارتیں توڑنے پر استعفی دینے کی بات پرآج بھی قائم ہوں،کراچی میں رہائشی عمارتیں توڑنا ممکن نہیں، البتہ جو شادی ہال رفاہی پلاٹ پر بنے ہیں وہ ضرور ٹوٹیں گے، کرا چی میں رہائشی عمارتوں سے متعلق ہم اپنی گزارشات سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، عدالتی احکامات کے ہم پابند ہیں اور ہم انہیں مان بھی رہے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے نون لیگ سے نرمی اور پیپلز پارٹی سے الگ رویہ تھا، اب نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ رویہ مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انتہائی مضحکہ خیز ہے، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی واضح خلاف ورزی کی ہے،سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر نہ آئے، جس کے لیے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اپنی کارروائی شیئر نہ کرنے کیلئے کہا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لیڈر شپ کیخلاف یک طرفہ ٹرائل کا نوٹس نہیں لیا گیا، جہانگیر ترین کے باورچی اور ڈرائیور کے نام پر اکاونٹ تو ثابت ہو چکے ہیں،سعید غنی نے ڈاکٹروں کی سندھ میں ہڑتال کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹروں کا یہ رویہ بلیک میلنگ ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔