ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا، امریکہ کو زوردار جھٹکا دیدیا

ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا، امریکہ کو ...
ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا، امریکہ کو زوردار جھٹکا دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دی ہیگ(ویب ڈیسک) ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف منجمد اثاثوں کے حوالے سے مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ایران امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، فیصلے کے بعد ایران 2 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کیلئے کیس آگے بڑھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا، امریکا کا موقف تھا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے جس کے بعد امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔