سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد لیکن ان کے ساتھ موجود وفد میں کون کون لوگ شامل ہوں گے؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم کی دعوت پر 16 فروری سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ان کے ہمراہ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، کلیدی وزراءاور ممتاز کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی ہوگا۔ بدھ کوترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 16 اور 17 فروری کو اپنے دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان صدر مملکت سے ملاقات کریں گے۔