”میرے والد گلبر گ میں رہتے تھے اور انہوں نے مجھے ۔۔۔“علیم خان کے والد کیا کام کرتے تھے ؟ پہلی مرتبہ خود ہی بتا دیا

”میرے والد گلبر گ میں رہتے تھے اور انہوں نے مجھے ۔۔۔“علیم خان کے والد کیا ...
”میرے والد گلبر گ میں رہتے تھے اور انہوں نے مجھے ۔۔۔“علیم خان کے والد کیا کام کرتے تھے ؟ پہلی مرتبہ خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتسا ب عدالت نے عبدالعلیم خان کو دس روز کیلئے مزید نیب کے حوالے کر دیا ہے تاہم عدالت میں پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میرا نام پانامالیکس میں بھی نہیں ہے ، نیب انہی دستاویزات پر ملزم بنا رہی ہے جومیں نے پیش کیے ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد پروفیشنل بینکر تھے اور رئیل سٹیٹ کا کام کرتے تھے ، میرے والد گلبرگ میں رہتے تھے اور کینیڈا پڑھنے بھجوایا ، مجھ پر آج تک کرپشن کا الزم نہیں لگا ، نیب کو میرے خلاف پاناما لیکس سے کوئی دستاویزات نہیں ملے ، میرا نام بھی پاناما میں نہیں تھا جبکہ نیب انہی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم بنا رہی ہے جو میں نے پیش کیے ۔
علیم خان کا کہناتھا کہ نیب دس سال سے کیا کر رہی تھی اس دوران میں وزیر نہیں تھا ، 11 سال سے نیب سورہی تھی اور اب کرپشن کا الزام لگا دیا ہے ، 11 سال سے نیب نے کوئی کارروائی نہیں کی ، میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں ۔
عدالت میں وکیل کا کہناتھا کہ علیم خان نے 7 مارچ 2018 ک ریکارڈ فراہم کر دیا تھا ، نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ 30 ملین درہم کی پاکستان سے دبئی منتقلی کی تفصیلات نہیں دی گئیں ۔ علیم خان کے وکیل نے کہا کہ یہ پیسے علیم خان کی والدہ کے اکاﺅنٹس سے گئے ۔

مزید :

قومی -