پی ایس ایل میں آج کن ٹیموں کا ٹاکرا ہو گا اور میچ کتنے بجے شروع ہوں گے؟ صحیح معلومات اور وقت جانئے

پی ایس ایل میں آج کن ٹیموں کا ٹاکرا ہو گا اور میچ کتنے بجے شروع ہوں گے؟ صحیح ...
پی ایس ایل میں آج کن ٹیموں کا ٹاکرا ہو گا اور میچ کتنے بجے شروع ہوں گے؟ صحیح معلومات اور وقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں آج پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا چوتھے سیزن کا دھوم دھام سے آغاز ہو گیا ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چوکوں چھکوں کی بہار آ گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلیں جائیں گے اور پہلا میچ جنوب کی پہچان ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔
دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ ڈیرین سیمی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ’سپہ سالار‘ سرفرازاحمد بھی جیت کا عزم لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -