حکومت کا محمد بن سلمان کو گارڈ آف آنر اور فلائی پاسٹ کے علاوہ ایک اور انتہائی بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ

حکومت کا محمد بن سلمان کو گارڈ آف آنر اور فلائی پاسٹ کے علاوہ ایک اور انتہائی ...
حکومت کا محمد بن سلمان کو گارڈ آف آنر اور فلائی پاسٹ کے علاوہ ایک اور انتہائی بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل دورہ پاکستان پر پہنچ رہے ہیں اور ان کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب خبر موصول ہوئی ہے کہ انہیں پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان سے بھی نوازا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر انہیں گارڈ آ ف آنر پیش کیا جائے گا جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاﺅس لایا جائے گا جہاں وزیراعظم عمران خان اور ان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گئی ۔
جس کے بعد پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور وزیراعظم ہاﺅس میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے اور وزیراعظم سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔
محمد بن سلمان کو صدر پاکستان عارف علوی پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازیں گے جبکہ ولی عہد کی چیئرمین سینیٹ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات بھی ہو گی ۔

مزید :

قومی -