مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر خود کش حملہ، سعودی عرب بھی میدان میں آگیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تاہم اب سعودی عرب کی جانب سے بھی پیغام جاری کر دیا گیا ہے ۔سعودی عرب نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کل پاکستان کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں جو کہ تاریخی حیثیت سے بہت زیادہ اہمیت اختیا ر کر چکاہے اور و ہ دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد بھارت کا بھی دورہ کریں گے تاہم اس صورتحال میں بھارتی فوج پر مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملہ ہوا جس میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
بھارتی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے ا?ونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں ا?ئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔
بھارت نے تحقیقات کیے بغیر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان پر الزامات کی بارش شروع کر دی ہے جنہیں پاکستان کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔