صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمدخوش آئندہے، محمد بن سلمان کوپاکستان آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین پاکستان کیلئے محبت کی سعودی روایت آگے بڑھا رہے ہیں ، پاکستانی عوام سعودی عرب کی فراخ دلی نہیں بھول سکتے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات ہر مسلمان کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔