مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ ،بھارت نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ ،بھارت نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ ،بھارت نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں اور دھمکیوں کا لامتناہی سلسلہ شروع کر دیا ہے ،ہندوستانی وزیر اعظم کی جانب سے نام لئے بغیر پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمد کو وزارت خارجہ میں طلب کرتے ہوئے سخت اعتراض ظاہر کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیش محمد کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمد کو فوری طلب کیا اور پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے پر احتجاج کیا ۔بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکھلے نے پاکستانی ہائی کمشنر دوپہر 2بجے طلب کیا اور سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں اور افراد کو روکنے کے لیے قدم اٹھائے اور جیش محمد کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذریعہ کل دیے گئے بیان کو بھی مسترد کردیا۔دوسری طرف پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان میں اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو بھی نئی دہلی میں مشاورت کے لئے طلب کر لیا ہے ۔