سپیکر قومی اسمبلی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،حساس اداروں نے وزیراعظم کے سامنے بھانڈا پھوڑا تو غصے کے عالم میں عمران خان نے اسد قیصر کو زور دار جھٹکا دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماﺅں سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست کی تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ۔نجی نیوز چینل جی این این کے مطابق خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ ہاوس کے صدر چیمبر میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،خورشید شاہ ،نوید قمر اور قمر الزمان کائرہ سے خفیہ ملاقاتیں کر تے تھے اور ان ملاقاتوں کو منظر عام پر بھی نہیں لا یا گیا ،اس رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیا ہے ۔وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اپوزیشن کو بلا جواز فائدہ پہنچا یا ہے ،قائمہ کمیٹی کی تشکیل اور ایوان کی کارروائی میں سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن رہنماﺅں کو فائدہ پہنچاتے ہیں ۔اس صورتحال کے بعد اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تاہم وزیراعظم نے اس ملاقات سے انکار کردیا۔