اورنج ٹرین کا کرایہ 285 روپے ہو تو بنا نقصان چلے گی، اگر 50 روپے بھی رکھا گیا تو کتنے ارب کا ٹیکہ لگے گا؟ ہوش اڑا دینے والا انکشاف

اورنج ٹرین کا کرایہ 285 روپے ہو تو بنا نقصان چلے گی، اگر 50 روپے بھی رکھا گیا تو ...
اورنج ٹرین کا کرایہ 285 روپے ہو تو بنا نقصان چلے گی، اگر 50 روپے بھی رکھا گیا تو کتنے ارب کا ٹیکہ لگے گا؟ ہوش اڑا دینے والا انکشاف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اورنج ٹرین کو بنا نقصان کے چلانا ہے تو اس کا کم از کم کرایہ 285 روپے رکھنا ہوگا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا کرایہ کم از کم 285 روپے ہو تو بغیر نقصان چلتی ہے، اگر سبسڈی دے کر 50 روپے رکھا جائے تو 11 ارب روپے کا سالانہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا جس پر ساڑھے 6 ارب روپے سود الگ سے ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی اور سود کا پیسہ قرضے سے آئے گا جو ملک میں مزید مہنگائی کی وجہ بنے گا، لیکن ان سے (شہباز شریف) کوئی نہیں پوچھے گا کہ آپ کو ٹرین کے بغیر چین نہیں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اورنج ٹرین کو 90 گھنٹے تک آزمائشی طور پر چلایا گیا تھا، اس سفر کے دوران لاہور میں قائم کیے جانے والے اس منصوبے پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی استعمال ہوئی تھی، یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ اورنج ٹرین کو آزمائشی طور پر لگ بھگ آدھے ٹریک پر ہی چلایا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور