عمران خان کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر مثبت گفتگو کا پیرایہ تبدیل ہوگیا:مریم اورنگزیب

عمران خان کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر مثبت گفتگو کا پیرایہ تبدیل ہوگیا:مریم ...
عمران خان کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر مثبت گفتگو کا پیرایہ تبدیل ہوگیا:مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ترک صدر کی آمد کا ہی خیال کرلیتے اور ایک دن کے لیے کنٹینر والی گفتگو نہ کرتے ،ان کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر مثبت گفتگو کا پیرایہ تبدیل ہوگیا ۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ، نااہلی اور نالائقی کو جو بھی بیان کرے گا وہ غدار ہوگا؟ کیا وزیراعظم کی کرپشن پر بات کرنے والا غدار ہوگا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی فارن فنڈنگ کی تمام تفصیلات بھی سب کو معلوم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ عمران صاحب کی لینڈ کروزر اور بنی گالہ کے محل کا خرچ کہاں سے آتا ہے۔ لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان پیسہ نہیں بناتے تو پھر لاہور میں ان کا 13 کروڑ کا گھر کس نے بنوایا؟

مزید : قومی