کشمیریوں کی جدوجہد کوتر ک صدر کے موقف نے تقویت دی، راجہ فاروق حیدر

    کشمیریوں کی جدوجہد کوتر ک صدر کے موقف نے تقویت دی، راجہ فاروق حیدر

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر کی گفتگو نے کشمیریوں کی جدوجہد کو مزید قوت دی ہے، بڑے عرصے کے بعد کسی برادر اسلامی ملک کے سربراہ نے پاکستان میں آکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،ہم ان کے شکر گزار ہیں۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ جس طرح ترکی کے صدر نے بات کی اس طرح کی بات چین کی لیڈرشپ کیا کرتی تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ترکی کے صدر کی گفتگو نے کشمیری جو جدوجہد کر رہے ہیں اس کو مزید تقویت دی ہے، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اس سے بہتر کوئی بات ہونہیں سکتی تھی جو آج ترکی کے صدر نے کی ہے،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

راجہ فاروق حیدر

مزید : علاقائی