نیشنل فوڈ سکیورٹی کیلئے سی پیک فریم ورک استعمال کررہے ہیں ٭……………… عاصم سلیم باجوہ

        نیشنل فوڈ سکیورٹی کیلئے سی پیک فریم ورک استعمال کررہے ہیں ٭……………… ...

  



اسلام آباد (این این آئی)سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کیلئے بہتر منافع لانے اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کیلئے سی پیک فریم ورک کو استعمال کررہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ملک بھر کے زرعی ماہرین کے مختلف گروپوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، زرعی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا، کاشتکاروں کیلئے بہتر منافع لانا اور قومی فوڈ سکیورٹی میں شراکت کرنے کے لئے سی پیک فریم ورک کو استعمال کرنا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید : علاقائی