کراچی کے 313مزاراور درگاہوں کی سیکیورٹی پر صرف 58پولیس اہلکار تعینات

کراچی کے 313مزاراور درگاہوں کی سیکیورٹی پر صرف 58پولیس اہلکار تعینات

  



کراچی(آئی این پی) کراچی کے 313 مزارات اور درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکار تعینات ہونیکا انکشاف،شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61 مزارات ودرگاہیں ہیں، جہاں اہلکار تعینات نہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مزارات، درگاہوں پرناقص سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اے آئی جی کراچی کی رپورٹ میں درخواست گزارکے خدشات درست قرار دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا عبد اللہ شاہ غازی کے مزارپرایک شفٹ میں 8سے10اہلکارتعینات ہیں، ضلع جنوبی میں 13،وسطی میں 45،سٹی میں 53،غربی میں 71درگاہیں ہیں، 313 مزارات میں 2 اے ایس آئی،15 کانسٹیبل،41لیڈی کانسٹیبل تعینات ہیں۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔

ناقص سیکیورٹی

مزید : علاقائی