مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق، ایک زخمی

مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق، ایک زخمی

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) رائیونڈ روڈ پردو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پرجاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان نجی فلور ملز کے قریب آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس میں عبدالرزاق موقع پر جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ صفدر،محمد ارشد،خرم کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ دو گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئے،زخمی صفدر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید : علاقائی