سیکریٹری یو این کے دورہ لاہورسے قبل انتظامات کا جائزہ

  سیکریٹری یو این کے دورہ لاہورسے قبل انتظامات کا جائزہ

  



لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے 16 فروری کو دورہ لاہور کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مقامی سکول کا دورہ کیا۔ ایس پی آپریشنز کینٹ فرقان بلال نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس لاہور میں متعدد پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ وہ LUMS کے دورے کے علاوہ پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ معزز مہمان لاہور کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے۔ سی سی پی او نے سکول کے مختلف حصوں کا سکیورٹی کے نکتہ نظر سے معائنہ کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

مزید : علاقائی