آرپی او، ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب

آرپی او، ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کاروائیوں کی رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جینس بیس آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا عمل بہتر سے بہتر ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس تنصیبات، مقامات، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور در پیش چیلنجز کے متعلق بھر پور بریفنگ بھی دی جائے۔اسی سلسلہ میں ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے رواں ماہ فروری میں پاکپتن پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع پاکپتن میں پولیس ٹیمیں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔

مزید :

علاقائی -