جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

    جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کے ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔

مزید : علاقائی