ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ 137ملزم گرفتار کئے

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ 137ملزم گرفتار کئے

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اعجاز رشیدکی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث137ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 05گینگز کے13ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ08 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مسروقہ مال بر آمدکیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران14پسٹلز،01رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے22منشیات فروشوں کے قبضہ سے16کلوگرام سے زائد چرس اور132لٹرشراب برآمد کی گئی۔ چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب21اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران17ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران 04 ملزمان کوگرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،لاؤڈسپیکر،پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر45ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی