ضلع کچہری میں وکلا اور پولیس میں تصادم، لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ

  ضلع کچہری میں وکلا اور پولیس میں تصادم، لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر آباد کی ضلع کچہری وکلا اور پولیس میں تصادم کے بعد پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شل پھینکے۔اس دوران راولپنڈی روڈ میدان جنگ بنی رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑک کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکیل ساتھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن پولیس نے ان کے پرامن احتجاج پر دھاوا بول دیا۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک وکیل کے خلاف ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر چالان کیا جس پر وکلا نے قانون کو ہاتھ میں لیکر پولیس پر حملہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
لاٹھی چارج

مزید :

علاقائی -