جمعیت اہلحدیث کاعبداللہ غزالی کی شہادت پر یوم احتجاج

    جمعیت اہلحدیث کاعبداللہ غزالی کی شہادت پر یوم احتجاج

  



لاہور (خصوصی رپورٹ)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں تحریک المجاہدین اور جمعیت اہل حدیث کے مرکزی راہنما عبد الغنی ڈار المعروف عبداللہ غزالی کی شہادت پر جمعہ کے روز یوم احتجاج منایا گیااور لک بھر میں ا نکی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔پروفیسر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم نے عبداللہ غزالی کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث کی اپیل پر مساجد میں مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ عبدالغنی ڈار کی سری نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سینیٹر علامہ ساجد میر نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، عبداللہ غزالی کا خون رنگ لائے گا۔ بہت جلد کشمیر میں آزادی کو سورج طلوع ہو گا۔ انشا ء اللہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے لیے پاکستان کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

جمعیت اہلحدیث

مزید : علاقائی